پشاورالیکٹرک سپلائی کے بقایاجات 204ارب روپے سے بڑھ گئے

پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی نے 204 ارب روپے کے بقایا جات کے حوالے سے صوبائی 'وفاقی اور آزاد کشمیر حکومتوں سے رابطہ کر لیا ہے ۔ 204ارب روپے کے بقایا جات کی ادائیگی کے باعث پیسکو کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ پیسکو ذرائع کے مطابق پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی کے وفاقی حکومت کے ذمے 91ارب روپے کے بقایا جات ہیں خیبر پختونخوا حکومت کے ذمے 6ارب 93کروڑ روپے کے بقایا جات ہیں' آزاد کشمیر حکومت کے ذمے 8ارب 70کروڑ روپے کے بقایا جات ہیں ' گھریلو صارفین کے ذمے 71ارب روپے ' کمرشل صارفین کے ذمے 5ارب 93کروڑ روپے جبکہ زرعی صارفین کے ذمے 2ارب 48کرو ڑروپے ' صنعتی صارفین کے ذمے 8ارب 10کروڑ روپے کے بقایا جات ہیں پیسکو نے جنرل سروسز کی مدمیں 24کروڑ اور دیگر مدوں میں 15کروڑ روپے وصول کرنے ہیں ۔ واضح رہے کہ پیسکو کے مختلف فیڈرز کے نجکاری پر بھی غور کیا جارہا ہے