کرنسی مارکیٹ بدستورسیل'ڈیلروںکے گھروں پرچھاپوں کی حکمت عملی

غیر قانونی کرنسی کے کاروبار کے بڑے مرکز چوک یادگار کو سیل کئے 4ماہ پورے ہو گئے ہیں ڈالر کی ذخیرہ اندوزی کے خلاف کریک ڈائون کے دوسرے مرحلے میں ذخیرہ کی برآمدگی کے لئے پشاور میں گھروں پر چھاپے مارنے کے لئے حکمت عملی طے کر لی گئی ہے۔ سونے اور ڈالر کی ذخیرہ اندوزی کرنے والی مافیا کے گھروں کی نشاندہی کر دی گئی ہے' گھروں کے علاوہ ان کے بعض خفیہ گوداموں کی نشاندہی بھی کی گئی ہے 'چوک یادگار میں درجنوں غیر قانونی دکانوں کو کھولنے کی درخواست کومتعددبار مسترد کیاگیا ہے۔ چوک یادگار سے کروڑوں روپوں کی غیر قانونی کرنسی کا کاروبار ہوتا تھا پشاور سمیت صوبے بھر میں ڈالر کی ذخیرہ اندوزی میں مطلوب افراد کے گھروں پر چھاپے مارنے کے لئے فہرستوں کو حتمی شکل دیدی گئی ہے۔