پشاورالیکٹرک سپلائی کمپنی میں42لاکھ رجسٹرڈ صارفین اور74ہزار521کلومیٹرپرمحیط ڈسٹری بیوشن لائن کی دیکھ بھال کیلئے پیسکواہلکاروں کی تعدادصرف 12ہزار948 ہے جبکہ منظورشدہ آسامیوں کی تعداد28ہزار500ہے 'دوسری جانب ایک برس میں حفاظتی اقدامات نہ ہونے سے 14لائن مین کام کے دوران کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگئے جبکہ گزشتہ 20برس میں 290ملازمین کام کے دوران کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوچکے ہیں'جبکہ پیسکوکوگزشتہ 20برس میں بھرتی نہ ہونے کی وجہ سے 16ہزارسے زائد ملازمین کی کمی کا سامنا ہے جس کی وجہ سے کمپلینٹ دفاتر میں 10کی بجائے دوسے 4تک ملازمین سے کام چلایاجارہا ہے'ملازمین کی کمی کی وجہ سے لوڈبہت زیادہ ہے اورناقص تاروں اور ترسیلی نظام کی وجہ سے حادثات معمول ہیں'دوسری جانب حفاظتی آلات بیلٹ'ہیٹ اوردستانوں کی تعدادکم اورکوالٹی ناقص ہونے اور ملازمین کی جانب سے یہ آلات ایس او پیز کے مطابق استعمال نہ کرنے کی وجہ سے بھی حادثات معمول ہیں پیسکو انجینئرزایسوسی ایشن کے مطابق سیفٹی ڈائریکٹوریٹ صرف 5افراد پر مشتمل ہے جن کا کام صرف حادثہ ہونے کے بعد انکوائری کرکے حادثے کی وجوہات کا تعین کرنا ہوتا ہے'ایسوسی ایشن کے مطابق سرکل اور ڈویژن لیول پر کوئی سیفٹی انسپکٹرزتعینات نہیں ہیں'پیسکو میں 70فیصد سٹاف کی کمی ہے لائن مینوں کی اکثریت کی عمر 50برس تک ہے اور 10کی بجائے 3بندوں سے کام چلایا جارہا ہے۔