وفاقی حکومت نےملک بھر میں سرکاری ملازمین اور پنشنرز کیلئے بینک اکائونٹ کی تبدیلی کی صورت میں ایس او پیز جاری کئے ہیں۔
وفاقی حکومت کی جانب سے اکاوئٹنٹ جنرل خیبرپختونخوا کے نام ایک مراسلہ جاری کیا گیا ہے۔
مراسلے میں کہا گیا ہے تنخواہ لینے والے سرکاری ملازمین کو اپنا بینک اکائونٹ تبدیل کرنے کےلئے تبدیلی فارم جس پر ڈرائینگ اور ڈسپرسنگ آفیسر (ڈی ڈی او) کے دستخط کے علاوہ موجودہ بینک جہاں سے اکائونٹ تبدیل کرنا مقصود ہو سے مخصوص پرفارمے پر این او سی لینا لازمی ہوگا۔
پنشنرز کو بینک اکائونٹ تبدیل کرنے کےلئے تحریری درخواست دینے کےعلاوہ موجودہ بینک جہاں اکائونٹ تبدیل کرنا مقصود ہو سے این او سی حاصل کرنا لازمی ہوگا۔