پاکستان تحریک انصاف انٹراپارٹی انتخابات اور بلے کا انتخابی نشان واپس لینے کے معاملے پر آج پشاور ہائی کورٹ سے رجوع کرے گی۔
ترجمان پی ٹی آئی معظم بٹ کا کہنا ہے کہ کوشش ہوگی درخواست آج ہی سماعت کیلئےبھی مقررہو۔
معظم بٹ کے مطابق پی ٹی آئی کی جانب سے ہائیکورٹ میں الیکشن کمیشن کا فیصلہ معطل کرنے کی استدعا کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کا فیصلہ قانون طور پر ناقص فیصلہ ہے، ایک غیرمتعلقہ شخص کی درخواست پرانتخابی نشان واپس لیناغیرقانونی ہے۔
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کافیصلہ بدنیتی پرمبنی ہے۔