سٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، 61000پوائنٹس کی نفسیاتی سطح گرگئی

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی کے باعث 61000 پوائنٹس کی نفسیاتی سطح گر گئی۔

ملک میں بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح ؒ کے یوم پیدائش پر عام تعطیل کے بعد کاروباری ہفتے کے پہلے ہی روز حصص بازار میں شدید مندی کا رجحان ہے۔ پی ایس ایکس میں کاروبار کا آغاز 467 پوائنٹس کی مندی سے ہوا، جس سے 100 پوائنٹس گھٹ کر 61237 پوائنٹس کی سطح پر  آ گیا۔

بعد ازاں پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان جاری رہا اور انڈیکس بتدریج گھٹ کر 1519 پوائنٹس کی گراوٹ سے 61000 پوائنٹس کی نفسیاتی سطح سے بھی کم ہوگیا، جس سے کے ایس ای 100 انڈیکس 60185 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔

دریں اثنا انٹربینک مارکیٹ میں منگل کے صبح تک ڈالر کی قدر روپے کے مقابلے میں 42پیسے کی کمی سے 282روپے 10پیسے کی سطح پر آگئی ہے۔