ایف بی آر نے خبردار کیا ہے کہ انکم ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے والوں کو بینک اکاؤنٹس کی معطلی اور موٹرویز اور بین الاقوامی فضائی سفر پر پابندی کے نتائج کا بھی سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) حکام کے مطابق نان فائلرز کی رجسٹریشن کے لیے کاروباری اور کمرشل یونٹس کا ملک گیر سروے شروع کر دیا ہے۔
نان فائلرز کو جرمانے، یوٹیلیٹیز منقطع کرنے، بینک اکاؤنٹس کی معطلی اور انتہائی معاملات میں موٹر ویز اور ہوائی اڈوں پر نقل و حرکت کو محدود کرنے جیسے نتائج سے بچنے کیلیے قریبی ٹیکس آفس میں اپنا اندراج کروانا ہوگا۔