بانی پی ٹی آئی عمران خان نے توشہ خانہ کیس کا فیصلہ معطل کرنے کیلئے پھرسپریم کورٹ سے رجوع کرلیا۔
بانی پی ٹی آئی کے وکلاء نے رجسٹرار آفس اعتراضات ختم کرکے دوبارہ اپیل دائر کر دی ۔ ٹرائل کورٹ کا فیصلہ معطل کرنے کی استدعا کی گئی۔اپیل میں اسلام آباد ہائی کورٹ کا سزا معطل نہ کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی۔
وکلا کا اپیل میں کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم بڑی سیاسی جماعت کے قائد ہیں۔انتخابات میں حصہ لینے کیلئے ضروری ہے کہ ٹرائل کورٹ کا فیصلہ معطل کیا جائے۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے صرف سزا معطل کی فیصلہ نہیں۔ہائی کورٹ کی غلطی کا فائدہ اٹھا کر الیکشن کمیشن نے نااہلی کا نوٹیفکیشن جاری کر چکا ہے۔