بانی تحریک انصاف عمران خان اور فواد چوہدری کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت آج ہوگی۔
ممبر الیکشن کمیشن نثار درانی کی سربراہی میں چار رکنی کمیشن عمران خان اور فواد چوہدری کے خلاف توہین الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر کیس کی سماعت آج اڈیالہ جیل میں کرے گا۔
الیکشن کمیشن کے ممبران شاہ محمود جتوئی، بابر حیسن بھروانہ اور جسٹس ریٹائرڈ اکرام اللہ بھی بینچ میں شامل ہیں۔
کمیشن کی جانب سے جاری کازلسٹ کے مطابق سماعت میں دونوں ملزمان کے خلاف فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی کا آغاز ہوگا۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں فواد چوہدری نے اوپن ٹرائل کی درخواست اڈیالہ جیل میں دائر کی جس میں استدعا کی گئی میڈیا کو جیل ٹرائل کورٹ کور کرنے کی اجازت دی جائے۔