موسم سرما کے باعث بند پاک چین تجارتی راہداری کو 10 روز کیلئےکھول دیا گیا

موسم سرما کے باعث بند پاک چین تجارتی راہداری خنجراب پاس کو تجارتی سرگرمیوں کے لیے منگل سے کھول دیا گیا۔

نومبر میں پاک چین تجارتی راہداری کو موسم سرما کے باعث 5 ماہ کے لیے بند کر دیا گیا تھا۔

کسٹم ذرائع نے بتایا کہ حکومت نے تجرباتی بنیادوں پر خنجراب پاس کو 10 روز کے لیے تجارتی سرگرمیوں کے لیے منگل سے کھولنےکا فیصلہ کیا تھا۔

حکام کے مطابق خنجراب پاس سے مال بردارگاڑیاں انٹرنیشنل ٹرانزٹ ٹریڈ ایگریمنٹ کے تحت پاکستان سے چین کے راستے تاجکستان، کرغزستان اور دیگر ممالک روانہ ہوں گی جب کہ چین سے گاڑیاں شاہراہ قراقرم کے راستے افغانستان کے لیے روانہ ہوں گی۔