لاہور ہائیکورٹ نے 9 مئی کے جلاؤ گھیراؤ مقدمات میں مسرت جمشید کی 5 دن کی حفاظتی ضمانت منظور کر لی۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہرام سرور چودھری نے مسرت جمشید کی درخواست ضمانت پر سماعت کی، پنجاب حکومت کی جانب سے خواجہ محسن عباس پیش ہوئے۔
درخواست گزار نے مؤقف اپنایا کہ مقدمات میں شامل تفتیش ہونا چاہتی ہوں، الیکشن کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کروانی ہے، خدشہ ہے پولیس گرفتار کر لے گی۔
مسرت جمشید چیمہ کی جانب سے درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت حفاظتی ضمانت منظور کرے۔
بعدازاں عدالت عالیہ نے درخواست منظور کرتے ہوئے مسرت جمشید چیمہ کی پانچ روز کی حفاظت منظور کر لی۔