شدید دھند کے باعث باچا خان انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر پروازوں کا شیڈول شدید متاثر ہوا ہے اندرون ملک اور بیرون ممالک کی درجنوں پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں ملک کے تمام ایئرپورٹ پر غیر ممالک سے پروازوں کی آمد و روانگی میں تاخیر ہے پی آئی اے کی جدہ ملتان کی پرواز پی کے 940 لاہور اتاری گئی دبئی سیالکوٹ کی امارات ایئر کی پرواز ای کے 618 لینڈ نہ کر سکی اور واپس دبئی میں لینڈنگ کرگئی دبئی لاہور کی پرواز پی کے 204 اسلام اباد اتاری گئی۔ اسلام آباد دوحہ پی کے 287، دبئی پی کے 233، مسقط پی کے 292 اسلام آباد سے پی آئی اے کی العین کی پرواز پی کے 144، ابوظہبی پی کے 262، سکھر پی کے 631 اور 632 کراچی پی ایف 123 منسوخ کی گئیں۔ سیالکوٹ سے امارات کی پرواز ای کے 619 منسوخ کردی گئی۔ پشاور مسقط پی کے 259، 260، ابوظہبی پی کے 217، 218، دوحہ پی کے 285، 286 پشاور دبئی پی کے 283، 284، ریاض ای آر 857، 858 اور کراچی ای آر 551، 9P865 اور 9P866 منسوخ کی گئیں۔ لاہور کوالالمپور پی کے 898، 899، دبئی پی کے 235، اتحاد ایئرویز کی ابوظہبی لاہور کی پرواز ای وائی 241، لاہور کوئٹہ پی کے 322، 323، کراچی ای آر 522 523 اور پی آئی اے کی ملتان شارجہ کی پی کے 293، 294 اور ریاض پی کے 765، 766 جدہ پی کے 940 بھی منسوخ کی گئیں۔