استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیرترین نے این اے 155 لودھراں سے عقاب کے نشان پر الیکشن لڑنے کا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ جہانگیرترین نے این اے 155 لودھراں سے عقاب کے نشان پر الیکشن لڑنے کا فیصلہ کرلیا۔ لودھراں میں ن لیگ اور آئی پی پی کے درمیان سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہیں ہوسکی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین اور ن لیگی امیدوار صدیق بلوچ لودھراں میں مدمقابل ہوں گے۔ن لیگ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے تحت ملتان میں جہانگیر ترین کیخلاف امیدوار کھڑا نہیں کرے گی تاہم جہانگیر ترین نے ن لیگ کو اپنا حلقہ لودھراں اوپن نہ چھوڑنے کا پیغام بھجوا دیا۔
دوسری جانب استحکام پاکستان (آئی پی پی) پارٹی مشکلات کا شکار ہے، پاکستان مسلم لیگ (ن) نے آئی پی پی کے ساتھ لاہور میں صرف قومی جبکہ صوبائی اسمبلی کی 2 نشستوں پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر آمادگی ظاہر کی ہے۔
پارٹی کا ٹکٹ کے نہ ملنے کی صورت میں آئی پی پی کے متعدد رہنمائوں نے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کا بھی فیصلہ کر لیا ہے۔
مسلم لیگ (ن) اور استحکام پاکستان پارٹی کے مابین سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے معاملے پر (ن) لیگ نے لاہور سے قومی اور صوبائی اسمبلی کی 2 نشستوں پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر آمادگی ظاہر کردی۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جانب سے این اے 117 اور پی پی 163 پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے لیے آمادگی ظاہر کی گئی ہے۔
جبکہ آئی پی پی کی ڈیمانڈ کے مطابق سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر ڈیڈلاک برقرار ہے، (ن) لیگ این اے 117 میں عبدالعلیم خان کو سپورٹ کرنے کیلئے تیار ہے اسی طرح پی پی 163 پر بھی آئی پی پی کے امیدوار کو سپورٹ کیا جائے گا۔
ذرائع پاکستان مسلم لیگ (ن) نے واضح کیا ہے کہ لاہور میں مزید کسی بھی نشست پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا امکان نہیں ہے۔