مغربی افریقی ملک گھانا سے تعلق رکھنے والی خاتون شیف نے مسلسل 227 گھنٹے تک مختلف کھانے بناکر تمام ریکارڈز توڑ دیے۔
برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق گھانا کی شیفFailatu Abdul-Razak نے 227 گھنٹے سے زیادہ وقت تک مسلسل کھانے پکانے کے بعد عالمی ریکارڈ توڑ دیا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شہر Tamale کے ہوٹل میں منعقد ہونے والے کوکنگ میراتھن میں خاتون شیف نے 227 گھنٹے تک مسلسل کھانا بنایا اور سب کو حیران کر دیا۔
خاتون شیف کی ٹیم کا کہنا ہے کہ ریکارڈ بک میں نام درج کروانے کے لیے گنیز ورلڈ ریکارڈز کے حکام کواس میراتھن کے ثبوت بھیجیں جائیں گے جس کے بعد باضابطہ طور پر ان کا نام ریکارڈ بک میں شامل ہوجائے گا۔
گنیز ورلڈ ریکارڈز کی کتاب میں سب سے طویل وقت تک کھانا بنانے کا ریکارڈ آئرش شہری ایلن فشر کے پاس ہے جنہوں نے 119 گھنٹے 57 منٹ تک کھانا بنایا تھا۔
گھانا سے تعلق رکھنے والی خاتون شیف کا کہنا ہے کہ میں اس بات کو یقینی بنانا چاہتی ہوں کہ میرا یہ ریکارڈ کوئی بھی آسانی سے نہ توڑ سکے۔
مغربی افریقی ملک میں سیاست دانوں، بشمول نائب صدر، متعدد مشہور شخصیات اور یہاں تک کہ گھانا کی فوج نے میراتھن کے دوران خاتون شیف کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔