ناقابلِ یقین برداشت اور جسمانی صلاحیت سوئس پاور لفٹر ایلیاس میئر نے دو گھنٹے سات سیکنڈ تک برف میں دفن رہ کر گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا.
انہوں نے یہ چیلنج انسانی جسم کی برداشت اور ذہنی طاقت کو جانچنے کے لیے لیا، جس میں انہیں شدید سردی، جسمانی دباؤ اور تھکن کا سامنا کرنا پڑا.
اس سے قبل یہ ریکارڈ پولینڈ کے ویلیریان رومانووسکی کے پاس تھا، جنہوں نے 2022 میں ایک گھنٹہ 45 منٹ برف میں گزارا تھا.