کوسٹا ریکا: جیل میں بلی کے ذریعے چرس اور ہیروئن اسمگلنگ کی حیران کن کوشش ناکام بنا دی گئی۔ جیل کے گارڈز نے رات کے وقت ایک بلی کو مشکوک انداز میں کانٹوں والی لوہے کی باڑ سے اندر داخل ہوتے دیکھا، جس پر اسے پکڑا گیا۔
معائنے کے دوران بلی کی پشت پر دو پیکٹ چپکے ہوئے پائے گئے، جن میں 236 گرام چرس اور 68 گرام ہیروئن موجود تھی۔ حکام نے فوری طور پر بلی کو نیشنل اینیمل ہیلتھ سروسز کے حوالے کر دیا۔
ماہرین کے مطابق جانوروں کو اسمگلنگ کے لیے استعمال کرنے کا رجحان بڑھ رہا ہے، اور اس سے قبل پاناما، روس اور امریکا میں بھی ایسے واقعات رپورٹ ہو چکے ہیں۔