ایلون مسک اور بل گیٹس سے زیادہ مالدار، بااثر کون؟

سعودی عرب کا شاہی خاندان دنیا کا سب سے مالدار اور بااثر ترین شاہی خاندان ہے۔ اس کے اثاثوں کی مجموعی مالیت 1400 ارب ڈالر ہے۔

معروف جریدے فوربس کی جاری کردہ حالیہ رینکنگ کے مطابق دنیا کے امیر ترین افراد ایلون مسک اور بل گیٹس کی مجموعی دولت سے چار گنا یعنی 400 فیصد زائد دولت سعودی شاہی خاندان آلِ سعود کی ہے۔

ایلون مسک کے ذاتی اثاثوں کی مالیت 236 ارب 10 کروڑ ڈالر جبکہ بل گیٹس کے ذاتی اثاثوں کی مالیت 197 ارب 70 کروڑ ڈالر ہے۔ سعودی شاہی خاندان کے اثاثوں کی مالیت 1400 ارب ڈالر ہے۔

معروف جریدے ”بزنس ڈے“ نے ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ سعودی شاہی خاندان 15 ہزار نفٓوس پر مشتمل ہے تاہم ان میں 2 ہزار افراد زیادہ موثر ہیں اور وہی تمام اہم فیصلوں میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔