جان کیری کا بطورامریکی مندوب برائے ماحولیات مستعفی ہونے کا فیصلہ

سابق امریکی وزیرِ خارجہ جان کیری نے امریکی مندوب برائے ماحولیات کی حیثیت سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کر لیا۔

امریکی میڈیا کےمطابق جان کیری استعفیٰ دے کر جوبائیڈن کی صدارتی انتخابی مہم پر توجہ مرکوز کریں گے۔

امریکی میڈیا نے بتایا ہے کہ جان کیری اس ماہ عالمی اقتصادی فورم میں شرکت کریں گے۔

امریکی میڈیا کا یہ بھی کہنا ہے کہ جان کیری اگلے ماہ میونخ سیکیورٹی کانفرنس میں بھی شرکت کریں گے۔