رمضان المبارک کا تیسرا عشرہ، مسلمانوں نے بیت المقدس کا رخ کرلیا

مشرق وسطیٰ میں رمضان المبارک کا تیسرا عشرہ شروع ہوگیا، عبادات کے لیے مسلمانوں نے بیت المقدس کا رُخ کرلیا ہے۔

مسجد اقصیٰ میں 70 ہزار مسلمانوں نے نماز عشاء اور تراویح ادا کی، ہر سال ہزاروں مسلمان رمضان کے آخری عشرے میں مسجد اقصیٰ پہنچتے ہیں۔

رمضان المبارک کا آخری جمعہ یوم القدس کے طور پر منایا جاتا ہے۔

مسجد اقصیٰ کا انتظام اردن کی حکومت کے پاس ہے جبکہ مسجد اقصیٰ کے اطراف سیکیورٹی کی ذمہ داری اسرائیل کے پاس ہے۔