لاہور ہائیکورٹ نے کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد کرنے سے متعلق ٹربیونل کے فیصلوں کیخلاف دائر درخواستوں پر سماعت کل تک ملتوی کردی۔
پرویز الہٰی ،فواد چودھری ،شاہ محمود قریشی،حماد اظہر اور صنم جاوید سمیت پی ٹی آئی کے امیدواروں کی اپیلوں پر فیصلے محفوظ کرلئے۔
بانی پی ٹی آئی کے کاغذات مسترد کرنے کے خلاف درخواستوں پر سماعت نہ ہوسکی۔
واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی نے این اے 122اور این اے89سے کاغذات مسترد کرنے سے متعلق ٹربیونل کے فیصلے کے خلاف درخواستیں دائر کی تھیں۔