پنجاب کے میدانی علاقوں میں شدید دھند کا راج برقرار ہے۔
دھند کے باعث حد نگاہ کم ہونے پر مختلف مقامات سے موٹر ویز کو ٹریفک کے لئے بند کر دیا گیا ہے۔
ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق ایم ٹو لاہور سے شیخوپورہ، ایم تھری فیض پور سے درخانہ، ایم فور شورکوٹ سے فیصل آباد تک بند ہے۔
ایم فائیو شیر شاہ سے ظاہر پیر تک اور لاہور سیالکوٹ موٹر وے بھی بند کر دی گئی ہے۔
ترجمان موٹر وے پولیس کا کہنا ہے کہ شہری دھند کے اوقات میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور اپنا سفر دن کی روشنی میں مکمل کر کے دھند کے آغاز سے پہلے اپنی منزل مقصود تک پہنچ جائیں۔