برطانیہ میں برفباری اور شدید سردی کی وجہ سے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہیں۔
یارک شائر، اسٹیفورڈ شائر، ڈربی شائر سمیت ویلز اور اسکاٹ لینڈ کے علاقے سب سے زیادہ متاثر ہیں۔
برطانیہ کی کئی اہم شاہراہوں پر برف کے باعث ٹریفک متاثر ہے، برفباری کے سبب فلائٹ آپریشن بھی متاثر ہوا ہے اور پروازیں تاخیر کا شکار ہیں۔
حکام کی جانب سے لوگوں کو غیر ضروری سفر نہ کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہے۔
محکمۂ موسمیات نے امکان ظاہر کیا ہے کہ درجۂ حرارت منفی 10 سے 15 ڈگری تک گرسکتا ہے۔