امریکا کے بیشتر شہروں میں موسم انتہائی سرد ہے، شکاگو میں پارا منفی 30 ڈگری تک گرگیا ہے۔
یخ بستہ ہواؤں سے اسموک اور دھند کی صورتِ حال ہے، مشی گن میں جھیل کنارے برف نے ہر شے جمادی ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق ٹیکساس میں سڑک پر برف جمع ہونے سے گاڑیاں چلانا مشکل ہوگیا ہے، لانگ ویو میں ایک کار کنارے پر گارڈ سے ٹکرا گئی۔
دوسری جانب یورپی ملک ناروے میں کئی فٹ برف باری کے بعد گاڑیاں برف میں دھنس گئی ہیں۔