اسلام آباد: بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی نیب کیس میں جیل ٹرائل کیے خلاف درخواستوں پر ہائی کورٹ کا نیا بینچ تشکیل دے دیا گیا۔
چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری پر مشتمل اسلام آباد ہائی کورٹ کا 2 رکنی بینچ پیر 22 جنوری کو بانی چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان کی نیب کیسز میں جیل ٹرائل کے خلاف درخواستوں پر سماعت کرے گا۔
ججز ڈیوٹی روسٹر کے مطابق جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب آئندہ ہفتے رخصت پر ہوں گے، جس کے رخصت پر جانے کے بعد بینچ تبدیل ہوا۔ جمعرات کے روز جسٹس میاں گل حسن نے ریمارکس میں کہا تھا کہ آئندہ کیس کی سماعت دستیاب بینچ کے سامنے ہوگی۔
جسٹس میاں گل حسن اور جسٹس ارباب محمد طاہر پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے جمعرات کے روز فریقین کو نوٹسز جاری کیے تھے ۔