شدید دھند، پشاور تا اسلام آباد سمیت کئی موٹر ویز بند

شدید دھند کے باعث حادثات سے بچنے کے لیے کئی موٹر ویز کو ٹریفک کی آمد و رفت کے لیے عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے۔

دھند کے سبب پشاور سے اسلام آباد تک موٹر وے بند ہے۔

موٹر وے پولیس کے ترجمان کے مطابق اسلام آباد سے کوٹ مومن تک بھی موٹر وے دھند کے باعث بند ہے۔

دھند کے سبب حکلہ سے کوٹ بیلیاں تک موٹر وے بھی بند ہے۔

ہزارہ موٹر وے برہان سے شاہ مقصود تک ، سوات ایکسپریس وے کرنل شیر خان سے چکدرہ تک بند ہے۔

ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق دھند کے سبب موٹر وے بند کرنے کا مقصد حادثات سے بچاؤ ہے۔