لاہور ہائیکورٹ ، عمران خان کی 7 مقدمات میں ضمانتیں بحال

لاہور ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی 9 مئی کے 7 مقدمات میں عبوری ضمانتیں بحال کر دیں۔

بانی پی ٹی آئی کی 9 مئی کے 7 مقدمات میں عبوری ضمانت خارج کرنے کے خلاف درخواستوں پر جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے محفوظ کیا گیا فیصلہ سنا دیا۔

عمران خان کے وکیل سلمان صفدر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی توشہ خانہ میں گرفتاری سے قبل عدالت پیش ہوتے رہے، ضمانتوں کو عدم پیروی کی بنیاد پر خارج کر دیا گیا، ضمانتوں پر میرٹ کی بنیاد پر فیصلہ ہونا چاہیے تھا جو نہیں کیا گیا۔

وکیل نے استدعا کی کہ عدالت اے ٹی سی کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کا حکم دے۔عدالت نے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا جو کچھ دیر بعد سنا کر ضمانتیں بحال کرنے کا حکم دیدیا۔عدالت نے اے ٹی سی کو ویڈیو لنک پر حاضری لگا کر ضمانتوں پر فیصلہ کرنے کی ہدایت کر دی۔