موبائل کا استعمال ترک کرنے پر 10 ہزار ڈالر کا انعام

موبائل فون کا استعمال ترک کریں اور 10 ہزار ڈالر کا بھاری انعام حاصل کریں۔

جی ہاں آپ نے بالکل درست پڑھا، کیونکہ دہی بیچنے والی آئس لینڈ کی کمپنی نے دلچسپ مقابلے کا اعلان کیا ہے۔ 

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سگیز ڈیری نامی کمپنی نے ڈیجیٹل ڈیٹوکس پروگرام کے انعقاد کا اعلان کیا۔ 

کمپنی کا کہنا ہے کہ جو شخص ایک ماہ تک اپنے موبائل فون کا استعمال ترک کردے تو اسے 10 ہزار ڈالر کا انعام دیا جائے گا۔ 

اس کمپنی کے مطابق پروگرام میں شرکت کے خواہشمند اپنی درخواست آن لائن دیں گے جبکہ ان میں سے 10 امیدواروں کا انتخاب کیا جائے گا جو موبائل کا استعمال ترک کر کے ایک ماہ تک اس کے بغیر رہیں گے۔   

کمپنی کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ "ہم کم خلفشار کے ساتھ سادہ زندگی گزارنے کی طاقت پر یقین رکھتے ہیں۔ آج ہماری زندگی میں سب سے بڑا خلفشار ہمارا فون ہے۔ درحقیقت، اوسط فرد ہر روز اپنے فون پر 5.4 گھنٹے گزارتا ہے۔"