پشاور ہائی کورٹ نے خیبر اور ایوب میڈیکل کالج کو یونیورسٹی کا درجہ دینے کا عمل روک دیا۔
پشاور ہائیکورٹ نے خیبر اور ایوب میڈیکل کالج کو یونیورسٹی کا درجہ دینے کے کیس کا تحریری حکمنامہ جاری کیا ہے۔
عدالتی حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ ایسے فیصلے منتخب حکومت کر سکتی ہے، نگران حکومت کے پاس یہ اختیار نہیں۔
حکم نامے میں مزید کہا گیا ہے کہ نگران حکومت کے پاس محدود اختیارات ہوتے ہیں، نگران حکومت یہ فیصلہ منتخب حکومت پر چھوڑ دے۔