دھند، خشگ سردی یا بارش؟ محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کردی

محکمہ موسمیات نےوفاقی دارلحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد رہنے کی پیشگوئی کر دی۔

محکمہ موسمیات  کے مطابق پنجاب، خیبر پختونخوا اور بالائی سندھ کے مختلف علاقوں میں دھند چھائے رہنے کا امکان ظاہر کیا گیاہے،جبکہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔

محکمے کا کہنا ہے کہ  اسلام آباد اور گر دو نواح میں موسم سرد اور خشک جبکہ مری، گلیات اور گر دو نواح میں موسم شدید سرد رہنے کی پیشگوئی ہے۔

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ بہا ولپور،ساہیوال، اوکاڑہ،قصور،لاہور،سیالکوٹ میں دھندچھائے رہنے کا امکان ہے۔

رپورٹ کے مطابق نارووال،گوجرانوالہ، راولپنڈی،اٹک، جہلم، منگلا، فیصل آباد، جھنگ،سرگودھا،منڈی بہاؤالدین،ٹوبہ ٹیک سنگھ،خانیوال،ملتان، خان پور،رحیم یار خان، حافظ آباد،بھکر، لیہ اورڈیرہ غا زی خان بھی دھند کی لپیٹ میں رہیں گے۔

دوسری جانب جمعرات سے  مری میں بارش اور برفباری کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔