آئی ایل ٹی20 میں ڈیزرٹ وائپرز نے گلف جائنٹس کو بآسانی 6 وکٹ سے شکست دے دی، فاتح ٹیم نے 161رنز کا ہدف 8بالز قبل 4 وکٹ پر حاصل کیا۔
اعظم خان26 اور شرفین ردرفورڈ 20رنز پر ناٹ آؤٹ رہے، وانندو ہسارنگا 42 اور ایڈم ہوز 39 رنز بنانے میں کامیاب رہے، رچرڈ گلیسن اور ڈومینک ڈریکس نے 2 ،2 وکٹیں لیں۔
قبل ازیں، ناکام سائیڈ نے مقررہ اوورز میں 6 وکٹ پر 160 رنز اسکور کیے۔ کرس لین نے 63 رنز کی اننگز کھیلی۔