وزیراعظم شہبازشریف کی ہدایات پرعملدرآمد نہ ہوسکا، وزارت بین الصوباٸی رابطہ دوسال گزر جانے کے بعد بھی ہاکی، کرکٹ سمیت دیگر کھیلوں میں ڈیپارٹمنٹل ٹیمیں بحال نہیں کرسکا۔
شہبازشریف کی ہدایات کے باوجود ملک میں ڈیپارٹمنٹل اسپورٹس کی بحالی نہیں ہوسکی، وزارت بین الصوبائی رابطہ عملی اقدامات کرنے میں ناکام رہی اور احکامات کوعملی جامہ پہنانے میں 2 سال ضائع کردیے۔
وفاقی سیکرٹری وزارت بین الصوباٸی رابطہ نے کانفرنس کی صدارت کی۔ ہاکی، کرکٹ سمیت دیگرکھیلوں میں ٹیمیں بحال نہیں کرسکے۔
واضح رہے کہ اگست 2022 میں وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں کھیلوں کے فروغ اور نوجوانوں کو مواقع دینے کے حوالے سے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے ڈیپارٹمنٹل اسپورٹس بحال کرنے کا اعلان کیا تھا۔
وزیراعظم نے قوم سے خطاب اپریل 2022 میں ڈیپارٹمنٹل اسپورٹس بحال کرنے کا وعدہ کیا تھا ، وزیراعظم نے یہ اقدام ملک میں کھیلوں کے فروغ اور نوجوان ٹیلنٹ کی حوصلہ افزائی کے لئے اٹھایا ہے۔
کھلاڑیوں نے وزیراعظم سے اپنی بیروزگاری اور مسائل کے پیش نظر ڈیپارٹمنٹل سپورٹس کی بحالی کا مطالبہ کیا تھا۔