سابق اسپیکرقومی اسمبلی الہٰی بخش سومرو انتقال کرگئے

سینئر سیاست دان الہٰی بخش سومرو انتقال کر گئے۔

 فیملی ذرائع نےکہا ہےکہ سیاست دان الہٰی بخش سومرو انتقال کر گئے ہیں، وہ کراچی کے ایک نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔

مرحوم الہٰی بخش سومرو اسپیکر قومی اسمبلی اورمتعدد بار وفاقی وزیربھی رہ چکے ہیں،وہ سینیٹ کے بھی رکن رہے،وہ حرکت قلب بند ہونے کے باعث آج کراچی میں انتقال کر گئے۔