اسلام آباد ہائیکورٹ نے حکم امتناع کی درخواست پر ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کا ایم پی او آرڈر جاری کرنے کا اختیار عارضی طور پر بحال کر دیا۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری نے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو ایم پی او آرڈر جاری کرنے سے روکنے کا سنگل بینچ کا فیصلہ معطل کر دیا۔
عدالت نے سنگل بینچ کے فیصلے کے خلاف چیف کمشنر و دیگر کی اپیل پر فریقین کو نوٹس جاری کر دیا۔
واضح رہے کہ جسٹس بابر ستار نے ڈی سی اسلام آباد کا ایم پی او جاری کرنے کا اختیار غیرقانونی قرار دیا تھا۔ سنگل بینچ کے فیصلے کے خلاف چیف کمشنر اور سیکریٹری داخلہ نے انٹرا کورٹ اپیل دائر کی ہے۔