خصوصی عدالتوں میں سویلینز کا ٹرائل: سپریم کورٹ کا بینچ ٹوٹ گیا

سپریم کورٹ آف پاکستان کا خصوصی کورٹس کیس کی سماعت کرنیوالا بینچ ٹوٹ گیا۔ جسٹس سردار طارق نے بنچ سے علیحدگی اختیار کرلی۔

سپریم کورٹ کے بنچ کی دوبارہ تشکیل کے لیے معاملہ ججز کمیٹی کو بھیجوا دیا گیا ہے۔

سابق چیف جسٹس جواد ایس خواجہ کی جانب سے اس بینچ پر اعتراض اٹھایا گیا تھا۔

خصوصی عدالتوں میں سویلینز کا ٹرائل کالعدم قراردینے کےخلاف اپیل کے کیس میں سابق چیف جسٹس جواد ایس خواجہ نے بینچ کی دوبارہ تشکیل کے لیے درخواست دائرکی تھی۔

اپنی درخواست میں انہوں نے سماعت کرنے والے چھ رکنی بنچ کو غیر قانونی قرار دینے کی استدعا کرتے ہوئے کہا تھا کہ سماعت کیلئے 7 رکنی بنچ تشکیل دیا جائے۔

جواد ایس خواجہ کے وکیل خواجہ احمد حسن نے آج عدالت میں کہا کہ بینچ کی دوبارہ تشکیل کیلئے معاملہ ججزکمیٹی کوبھیجا جائے۔

لاہوربارکے وکیل حامد خان کی کیس میں دلائل دینے کی کوشش پر جسٹس سردار طارق مسعود نے کہا کہ ، ’ اگرہم نے کیس سننا ہی نہیں تودلائل نا دیں۔’

جسٹس سردارطارق مسعود کا کہنا تھا کہ ہم پراعتراض اٹھایا جارہا ہے کہ میں کیس سے الگ ہوجاؤں۔