پشاور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی پنجاب کے آزاد امیدوار کو 10 فروری تک راہداری ضمانت دے دی

پشاور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی پنجاب کے آزاد امیدوار کو 10 فروری تک راہداری ضمانت دے دی۔

پشاور میں پی ٹی آئی پنجاب کے صوبائی حلقہ سے آزاد امیدوار کی راہداری ضمانت درخواستوں پر سماعت جسٹس صاحب زادہ اسد اللہ نے کی۔

درخواست گزار کے وکیل کا کہنا تھا کہ چوہدری محمد علی پنچاب کے صوبائی حلقہ پی پی 66 سے پی ٹی آئی کا آزاد امیدوار ہے، درخواست گزار مختلف 3 مقدمات میں نامزد ہے اور عدالت میں پیش ہونا چاہتے ہیں لیکن گرفتاری کا خدشہ ہے لہذا راہداری ضمانت دی جائے۔

بعدازاں پشاور ہائیکورٹ نے درخواستیں منظور کرکے درخواست گزار کو راہداری ضمانت دے دی۔