بانی پی ٹی آئی کی نیب کیسز میں جیل ٹرائل کے خلاف درخواستیں مسترد

اسلام آباد ہائی کورٹ نےبانی پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) عمران خان کی نیب کیسز میں جیل ٹرائل کیخلاف درخواستیں خارج کر دیں ۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے جیل ٹرائل کے خلاف بانی پی ٹی آئی کی درخواستیں خارج کر دیں تفصیلی وجوہات تحریری فیصلہ میں جاری کی جائیں گی اسلام آباد ہائی کورٹ کے ڈویژن بینچ نے محفوظ فیصلہ سنایا گیا۔

چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری بینچ میں شامل تھے بانی پی ٹی آئی نے توشہ خانہ اور 190 ملین پاؤنڈ نیب کیس میں جیل ٹرائل چیلنج کیا تھا۔