منی لانڈرنگ کیس میں رہنما تحریک انصاف مونس الہیٰ اشتہاری قرار

منی لانڈرنگ کیس میں رہنما تحریک انصاف مونس الہیٰ کو اشتہاری قرار دیدیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق اسپیشل سینٹرل عدالت لاہور میں ایف آئی اے جج تنویر احمد شیخ کی عدالت میں مونس الہیٰ کیخلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے مونس الہیٰ کو اشتہاری قرار دے کر دائمی وارنٹ گرفتاری بھی جاری کردی۔

عدالت کا کہنا تھا کہ ملزم نے جان بوجھ کر خود کوروپوش کر رکھا ہے، وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) ایف آئی اے انٹرپول کے ذریعے مونس الہیٰ کی گرفتاری کیلئے اقدامات کرسکتی ہے۔

واضح رہے کہ مونسی الہی کیخلاف منی لانڈرنگ کےدومقدمے درج ہیں جن کے مطابق مونس الٰہی اربوں روپے غیر قانونی طریقے سے ملک سے باہر لے کرگئے۔