امریکا میں ایک فلم میں استعمال ہونے والے مشہور ماڈل کے مہنگے جوتے چوری کرنے والے شخص کو بیس سال بعد گرفتار کرکے ایک سال قید کی سزا سنا دی گئی ۔
تفصیلات کےمطابق امریکی فلم "دی وزرڈ آف اوز" میں اداکاری کرنےوالی ’جوڈی گارلینڈ ‘ کے پہنے ہوئے مشہور سرخ جوتے آج سے انیس سال قبل 2005ء میں ان کے گھر سے پراسرار طور پر چوری ہوگئے تھے۔ٹیری مارٹن نامی اس شخص جس نے گذشتہ اکتوبر میں چوری کا اعتراف کیا تھا کو ایک سال قید اور معطل قید کی سزا بھی سنائی گئی ہے۔وہ کچھ عرصے کی سزا کاٹ چکا ہے۔
’نیویارک ٹائمز‘کے مطابق 76 سالہ مارٹن خرابی صحت کی وجہ سے پیرول پر رہیں گے، کیونکہ وہ ہسپتال میں علاج معالجے سے گذر رہے ہیں۔ توقع ہے کہ وہ چھ ماہ سے زیادہ زندہ نہیں رہیں گے۔
استغاثہ نے مدعا علیہ کے لیے قید کی سزا کی درخواست نہیں کی جو وہیل چیئر اور آکسیجن سلنڈر کے ساتھ عدالت میں آیا تھا۔سرخ رنگ کےجوتے sequins اور قیمتی ہیروں پر مشتمل ہیں۔ انہیں 2005ء میں منیسوٹا میں اداکارہ کے آبائی شہر گرینڈ ریپڈس کے جوڈی گارلینڈ میوزیم سے پراسرار طور پر غائب ہوگئے تھے۔