گزشتہ روز سائفر کیس میں سزا پانے والے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس بھی حتمی مرحلے میں داخل ہو گیا۔
توشہ خانہ ریفرنس میں آج راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کا 342 کا بیان ریکارڈ ہوگا۔
گزشتہ روز توشہ خانہ کیس میں بشریٰ بی بی کا بیان لے لیا گیا تھا جس کے بعد احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی طبعیت خراب ہونے کی وجہ سے سماعت ملتوی کر دی گئی تھی۔
احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے جرح کے حق میں بانی پی ٹی آئی کے وکلا کے دلائل سنے اور حقِ جرح بحال کرنے کی درخواست مسترد کر دی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے توشہ خانہ اور 190 ملین پاؤنڈ نیب کیسز میں بانی پی ٹی آئی کی جیل ٹرائل کے خلاف درخواستیں مستردکر دیں جبکہ بانی پی ٹی آئی نے توشہ خانہ کیس میں اپنا حقِ دفاع ختم کرنے کا فیصلہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا۔