بشریٰ بی بی گرفتاری دینے اڈیالہ جیل پہنچ گئیں : سزا کے علاوہ بشریٰ بی بی پر 78 کروڑ 70 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے

بانی بی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی گرفتاری دینے اڈیالہ جیل پہنچ گئیں۔

آج توشہ خانہ کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو 14-14 سال قیدِ بامشقت کی سزا سنائی گئی ہے۔

راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں احتساب عدالت نے سماعت کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کو 10 سال کے لیے نااہل بھی قرار دیا ہے۔

عدالت کی جانب سے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی پر مجموعی طور پر 1 ارب 57 کروڑ 40 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

بانی پی ٹی آئی پر 78 کروڑ 70 لاکھ روپے جبکہ بشریٰ بی بی پر 78 کروڑ 70 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔