ایمسٹرڈیم: میرا آخری دن ہفتہ ہوگا‘ مرنے سے پہلے لڑکی کی آخری پوسٹ توجہ کا مرکز بن گئی۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق کرونک فیٹیگ سنڈروم نامی بیماری میں مبتلا نیدرلینڈز کی 28 سالہ لارین ہوو خود کو یوتھنائز کروانے کے بعد انتقال کر گئیں۔
یوتھنائز سے مراد وہ پراسس ہے جس میں کسی بھی انسان کو بیماری کی تکلیف سے نجات دلانے کیلئے اسکی مرضی سے ایک آسان عمل کے ذریعے ہلاک کردیا جاتا ہے۔
لارین ہوو نے اپنا آخری پیغام اپنے بلاگ ‘برین فوگ’ پر 24 جنوری کو پوسٹ کیا جس میں انہوں نے اعلان کیا کہ انکا آخری دن ہفتہ 27 جنوری ہوگا اور اس کی موت دوپہر 1:30 سے 2:30 بجے کے درمیان ہوگی۔
اپنے ایکس اکاؤنٹ پر یوتھنائز ہونے سے پہلے لارین نے ایک میم بھی پوسٹ کی جس میں اس نے ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا جو اس کی بیماری کے دوران اس کے ساتھ رہے۔
لارین اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کے ذریعے اپنی صحت کے بارے میں باقاعدگی سے اپ ڈیٹ کرتی رہتی تھیں۔
بعد ازاں لارین کے اہلخانہ کی جانب سے ایک اپڈیٹ دی گئی جس میں بتایا گیا کہ “لارین اپنے والدین لیونی، پیٹر اور بیسٹ فرینڈ لاؤ کی موجودگی میں دوپہر 1 بجکر 55 منٹ پر انتقال کر گئیں۔ ہم آپ کی شفقت اور تعاون پر آپ کے شکرگزار ہیں”۔