باجوڑ این اے 8 میں آزاد امیدوار ریحان زیب کے بے ہیمانہ قتل سے متعلق اہم حقائق سامنے آگئے ہیں۔
ریحان زیب کو قومی اور صوبائی اسمبلی کے لئے تحریک انصاف نے ٹکٹ نہیں دیا تھا،باجوڑ NA- 8 میں تحریک انصاف نے قومی اسمبلی کا پارٹی ٹکٹ گل ظفر خان جبکہ PK- 22 میں ٹکٹ گل داد خان کو جاری کیا۔
ریحان زیب نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹویٹر پر ٹکٹ تقسیم کے اوپر سوال کھڑے کئے تھے،ریحان زیب نے خیبر پختونخواہ حکومت میں ہونے والی کرپشن کا بھی 12 جنوری کو اپنے آخری ٹویٹ میں انکشاف کیا تھا۔
ریحان زیب کو چند روز سے تحریک انصاف سے منسلک ٹرول اکائونٹس سوشل میڈیا پر مسلسل تنقید کا نشانہ بنا رہے تھے،قتل کے وقت ریحان زیب تحریک انصاف کے اپنے مخالف امیدوار گل ظفر خان کے آبائی علاقے سے واپس آرہے تھے۔
تحریک انصاف آفیشل ٹویٹر اکائونٹ سے بھی ریحان زیب کے ٹکٹ کے معاملہ پر غلط بیانی کی گئی جو ٹویٹ بعد میں بدل دی گئی،ریحان زیب بطور آزاد امید تحریک انصاف کے آفیشل ٹکٹ ہولڈر کے خلاف انتخابات میں قومی اور صوبائی اسمبلی میں حصہ لے رہے تھے۔
شرمناک طور پر قتل کے بعد تحریک انصاف نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکائونٹ سے ریحان زیب کو پارٹی کا حمایت یافتہ اُمیدوار قرار د دے دیا،تحریک انصاف کے اپنے بانی چیئرمین کے آفیشل فیس بک اکاؤنٹ سے اور پہلے سے جاری لسٹ میں تحریک انصاف نے گل ظفر خان کو ٹکٹ دیا ، جو عمران خان کے فیس بک پیج پر دیکھا جا سکتا ہے۔
متعلقہ اداروں اور الیکشن کمیشن آف پاکستان کو اس مشکوک حالات میں ہونے والے قتل اور سیاسی جماعت کا اِس قتل کو سیاسی مقاصد کے حصول کے لئے استعمال کرنے پر انویسٹیگیشن کرنی چاہئے۔