پشاور ہائیکورٹ نے پی کے 81 پر خواجہ سرا امیدوار صوبیہ خان کو سیکیورٹی فراہم کرنے اور حلقے میں خواجہ سرا ووٹرز کے لیے علیحدہ قطار قائم کرنے کا حکم دے دیا۔
پشاور کے حلقہ پی کے 81 سے آزاد خواجہ سرا امیدوار صوبیہ خان نے پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی کہ ان کے کاغذات خواجہ سرا مخصوص کوٹے پر وصول کئے جائیں۔
پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس شکیل احمد اور جسٹس ارشد علی نے کیس کی سماعت کی۔
عدالت نے درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے انتظامیہ اور آر او کو حکم دیا کہ امیدوار صوبیہ خان کو سیکیورٹی کو فراہم کی جائے جبکہ حلقہ پی کے 81 پر خواجہ سرا ووٹرز کے لیے پولنگ کے دن علیحدہ قطار بھی بنائی جائے۔
عدالت نے فیصلے میں لکھا ہے کہ آر او نے بتایا مخصوص کوٹے پر کاغذات وصول اس لئے نہیں کئے گئے کیونکہ خواجہ سراؤں کے لیے کوٹہ نہیں۔
عدالت نے اسی بنا پر کیس کو نمٹا دیا ہے۔