پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان دو طرفہ تجارت میں اضافہ، مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں دبئی کو پاکستانی برآمدات کاحجم 1 ارب ڈالرسے زیادہ، ابوظہبی سے تجارت 72 ملین ڈالرسے زیادہ رہی
ایل پی جی کی قیمت میں کمی : ایل پی جی گھریلو سلنڈر 76 روپے 9 پیسے سستا، گھریلو سلینڈر 3030 روپے 12 پیسے سے کم ہوکر 2954 روپے ہوگیا
آئی ایم ایف کی شرائط پر عملدرآمد جاری : تاجر دوست اسکیم کی رجسٹریشن آج سے شروع، تاجروں اور دکانداروں کیلئے کم از کم ایڈوانس ٹیکس1200روپے مقرر، موبائل ایپ یا ایف بی آر ویب پورٹل پر رجسٹریشن فراہم
کم نجی قرضے جاری کرنے پر بینکوں سے ٹیکس وصولی کا فیصلہ : ایک سال کے لئے دیا گیا ٹیکس استشنیٰ ختم، جن بینکوں کا ایڈوانس ٹو ڈپازٹ ریشو 40 فیصد سے کم ہوگا، وہ اپنی آمدنی پر 16 فیصد ٹیکس ادا کریں گے
آئی ایم ایف سے نیا پروگرام؛ بجلی، گیس مہنگی اور نئے ٹیکسز، حکومت کی یقین دہانی : آئی ایم ایف سے نئے تین سالہ قرض پروگرام کیلئے مذاکرات دو سے تین ماہ جاری رہنے کاامکان،نئے ٹیکس اقدامات شرائط میں شامل
پیٹرول اور ڈیزل کے ہر لٹر پر 60 روپے لیوی میں اضافہ، پیٹرول 10 روپے مہنگا ہونے کا خدشہ : پیٹرول کی نئی قیمت 289 روپے 69 پیسے ہو جائے گی، ڈیزل کی قیمت میں تقریباً 2 روپے کمی کا امکان ہے