موٹرویز پر تمام گاڑیوں کے لیے ایم ٹیگ رجسٹریشن لازمی قرار: پیر 5 فروری کے بعد ایم ٹیگ کے بغیر گاڑیوں کو موٹرویز پر داخلے کی اجازت نہیں ہوگی

نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) اور موٹروے پولیس نے پیر سے موٹرویز پر تمام گاڑیوں کے لیے ایم ٹیگ رجسٹریشن لازمی قرار دے دی۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی ’اے پی پی‘ کی رپورٹ میں موٹروے پولیس کے بیان کے حوالے سے بتایا گیا کہ موٹرویز کے داخلی و خارجی راستوں پر صارفین کو سہولت دینے اور ٹریفک کی سہل روانی کو یقینی بنانے کے لیے ایم ٹیگ کو لازمی قرار دیا جا رہا ہے جس کا اطلاق پیر 5 فروری سے ہوگا۔

ایم ٹیگ حاصل کرنے کے لیے صارفین اپنی گاڑی کی رجسٹریشن بک/کارڈ اور شناختی کارڈ کے ساتھ کسٹمر کیئر سینٹر سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

پہلے مرحلے میں ایم ٹیگ کی رجسٹریشن کی پابندی میں نرمی تھی لیکن اب اسے ہر گاڑی کے لیےاسے لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔

موٹر وے پولیس نے ٹال پلازوں پر ری چارج کی سہولت فراہم کر رکھی ہے۔

پیر 5 فروری کے بعد ایم ٹیگ کے بغیر گاڑیوں کو موٹرویز پر داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔