دو دن میں سونا 2900 روپے سستا

ملک میں مسلسل دوسرے روز بھی سونے کی قیمت میں کمی ہوئی ہے۔

ایک تولہ سونا 1200روپے کمی سے 2 لاکھ 14 ہزار 800 روپے کا ہو گیا۔

دس گرام سونے کا بھاؤ 1029 روپے کم ہو کر 184156 روپے ہے۔

عالمی بازار میں سونا 11 ڈالرز کم ہو کر 2028 ڈالر فی اونس کا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سونے کی قیمت میں 1700 روپے کمی ہوئی تھی۔