عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں پھر سے اضافہ

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں تیزی سے بڑھنے لگی ہیں،امریکی ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کی قیمت میں اضافے بعد فی بیرل قیمت  77.59  ڈالر ہوگئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق یوکرین کی جانب سے جنوبی روس کی سب سے بڑی ریفائنری کو ڈرونز کی مدد سے نشانہ بنائے جانے کے بعد پیر کے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں پھر سے اضافہ ہوگیا۔

برینٹ کروڈ فیوچرز کی قیمت 26 سینٹ یا 0.3 فیصد بڑھ کر 77.59 ڈالر فی بیرل ہوگئی جبکہ یو ایس ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ فیوچر 13 سینٹ یا 0.2 فیصد اضافے کے ساتھ 72.41 ڈالر فی بیرل کی سطح پر پہنچ گیا۔

خیال رہے کہ ہفتے کے روز یوکرین نے دو ڈرونز حملوں سے روس کے جنوب میں سب سے بڑی آئل ریفائنری کو نشانہ بنایا تھا۔