انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کے حکام کے ساتھ وزارت نجکاری اور وزارت خزانہ کے حکام کے مذاکرات کامیاب ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف سے پی آئی اے کی نجکاری کے لیے قرض ری شیڈولنگ پلان کی اصولی منظوری دے دی گئی۔
نجکاری کمیشن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کے قرض ری شیڈول پلان کے لیے حتمی منظوری وفاقی کابینہ سے لی جائے گی، نجکاری کمیشن، وزارت خزانہ پلان کے مطابق آئی ایم ایف نے پی آئی اے کی نجکاری کا پلان منظور کر لیا۔
ذرائع نے بتایا کہ آئی ایم ایف نے ایک سال کے لیے حکومت پاکستان کو پی آئی اے قرض پر سود ادا کرنے کے لیے اتفاق کیا، 280 ارب قرض پر بینکوں کو حکومت پاکستان 12 فیصد سود پر ایک سال کے لیے ادا کرے گی، بینکوں کو پی آئی اے کے قرض پر سود کی ادائیگیوں کا بوجھ ایک سال سے زائد عرصے کے لیے نہ ہو۔
پی آئی اے کی نجکاری ایک سال میں کر کے قرض ادائیگیوں کا پلان بنایا جائے گا، نجکاری کے بعد روزویلٹ ہوٹل اور پی آئی اے کے ڈیوڈنڈ سے قرض ادائیگیوں کا پلان بنائے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کابینہ سے منظوری پر کمرشل بینکوں کی جانب سے پی آئی اے پر ادائیگیوں کا چارج ختم ہونے سے نجکاری جلد ہو گی، پی آئی اے قرض ری شیڈولنگ پلان پر رواں ہفتے کے دوران آئی ایم ایف سے مزید بات چیت جاری رہے گی۔