ملک میں سونے کی قیمت میں اضافہ

ملک میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔ گزشتہ روز ملک میں فی تولہ سونا 1200 روپے سستا ہوگیا تھا۔

منگل کو سونے کی مقامی قیمتوں کے نرخ بڑھ گئے۔

10گرام سونا 257 روپے مہنگا ہوگیا۔

فی تولہ سونے کی قیمت میں 300 روپے کا اضافہ ہوگیا۔

10گرام سونے کی قیمت 1 لاکھ 84 ہزار 413 روپے ہوگئی۔

قیمت بڑھنے کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 15 ہزار 100 روپے کا ہوگیا۔

واضح رہے کہ 5 فروری کو ملک میں فی تولہ سونا 1200 روپے سستا ہوگیا جس کے بعد نئی قیمت 2 لاکھ 14 ہزار 800 روپے تک آگئی تھی۔ جبکہ دس گرام سونے کی قیمت میں بھی 1 ہزار 29 روپے کمی دیکھی گئی تھی جس سے مجموعی قیمت 1 لاکھ 84 ہزار 156 روپے تک پہنچ گئیت تھی۔

گزشتہ روز عالمی بازار میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی تھی۔ سونا 11 ڈالرز کم ہو کر 2 ہزار 28 ڈالر فی اونس کا ہوگیا تھا۔