وفاقی بجٹ2024-25 : نگران حکومت کا کفایت شعاری کیلئے بچت پلان تیار: وزارت خزانہ کی3سال سےزائد عرصےسےخالی تمام آسامیاں ختم کرنےکی تجویز

نگران حکومت نے انتظامی اخراجات میں کمی اور کفایت شعاری کیلئے بچت پلان تیار کر لیا۔

 وفاقی بجٹ2024-25 کیلئےوزارت خزانہ نے جوتجاویز تیار کی ہیں ا ن کے مطابق نئے مالی سال کے بجٹ میں تمام فالتو آسامیاں ختم کرنے اور نئی آسامیوں کی تخلیق پر پابندی کی تجاویز شامل ہیں۔ 

وزارت خزانہ کی3سال سےزائد عرصےسےخالی تمام آسامیاں ختم کرنےکی تجویز ہے۔

 وزارت خزانہ نےتمام وزارتوں اور ڈویژنوں کوہدایات جاری کردی ہیں۔ 

ذ رائع کے مطابق نئےمالی سال کےبجٹ میں تمام فالتو اورغیر ضروری آسامیاں ختم کرنےکی تجویز تیار کی گئی ہے۔